حیدرآباد۔ 26 فروری (پریس نوٹ) کورونا کے بعد جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع ختم ہوگئے ہیں وہیں ایر لائنز انڈسٹری میں اگلے پانچ برسوں تک پائیلٹس کی قلت رہنے کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن رضا نے کیا جو اپوزیشن اسٹڈی سرکل حیدرآباد کے ڈائرکٹر اور خود ایر انڈیا کے ریٹائرڈ پائیلٹ ہیں۔ کیپٹن رضا نے بتلایا کہ ان کے اسٹڈی سرکل کی جانب سے 5 مارچ 2023 کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایرلائنز انڈسٹری میں کیریئر کے موضوع پر ایک منفرد ورکشاپ مقرر ہے جس میں انٹر ایم پی سی کامیاب اور زیر تعلیم طلباء شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ ورکشاپ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رہے گا جس میں شرکت کے لئے طلباء کو اپنے ناموں کا قبل ازوقت رجسٹریشن کروایا ہوگا۔ ہر طالب علم کے ساتھ اس کے ایک سرپرست کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ کیپٹن رضا کے مطابق ایر انڈیا کا انتظامیہ ٹاٹا کمپنی نے سنبھالنے کے بعد A70 نئے طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس شعبہ میں قدر سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور کتنے شاندار مواقع دستیاب ہیں۔ ان کے مطابق اس ورکشاپ میں صرف محدود طلباء کی گنجائش ہے۔ صرف سنجیدہ طلباء کی رہنمائی کو یقینی بنانے کے لئے ورکشاپ میں رجسٹریشن فیس رکھی گئی ہے۔ ایک دن کے اس ورکشاپ میں کیپٹن رضا کے استاد سینئر کیپٹن اور پائیلٹ ٹرینر سلطان بخش سے لے کر نوجوان نسل کے مرد و خاتون پائیلٹس طلباء کی رہبری کریں گے۔ کیپٹن رضا کے مطابق ہندوستان سے باہر امریکہ میں بھی ٹرینڈ پائیلٹس کی قلت ہے۔ یہاں تک کہ بعض ایر لائنز تجربہ کار پائیلٹس نہ ہونے کے سبب اپنی فلائیٹس کینسل کررہے ہیں۔ اس پس منظر میں ایم پی سی پاس آؤٹ اور زیر تعلیم طلباء کو ورکشاپ میں ایر لائنز انڈسٹری کے متعلق تعلیمی رہنمائی کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8333853752 یا 9493193089 پر ربط کریں۔
مجلس احسان و سلوک
حیدرآباد۔/26 فروری، ( راست ) محمد افضل سلیم کی اطلاع کے بموجب 27 فروری بروز پیر بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن ، آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیر سرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن ، زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی مجلس احسان و سلوک منعقد ہے۔ مجلس کی کارروائی مفتی محمد عرفان چلائیں گے۔ مجلس کا آغاز حافظ محمد انس کی قرت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ و قاری سید غیاث الدین نعت شریف پیش کریں گے۔ اس مجلس سے حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحمن محمود خطاب کریں گے۔