ایس ڈی ایم مریض بن کر گھونگھٹ میں پہنچی سرکاری اسپتال

   

فیروزآباد: یو پی کے ضلع فیروزآباد کی ایس ڈی ایم صدر کیرتی راج نے منگل کو دیدامئی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر عام مریض کی شکل میں گھونگھٹ میں معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ایکسپائری دواؤں کے ساتھ کافی خامیاں ملی۔ ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔ایس ڈی ایم صدر کو رام گڑھ علاقے کے دیدامئی میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے بارے میں بے ضابطگیوں کی شکایت مل رہی تھی۔ منگل کو ایس ڈی ایم صدر کیرتی راج اچانک اپنی گاڑی کو دور کھڑا کر کے گھونگھٹ نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سنٹ میں عام مریض کی طرح پرچہ بنوا کر پہنچی۔موجود اسٹاف کے ذریعہ ان کے ساتھ بھی وہی کیا گیا جو عام مریض کے ساتھ کیا جارہا تھا۔ جب طبی اہلکار کوپتہ لگا کہ وہ ایس ڈی ایم ہیں تو اسپتال احاطے میں ہلچل مچ گئی۔ رجسٹر چیک کیا گیا زیادہ تر لوگ غیر حاضر تھے ۔