ایشین گیمز: جیسوال کا عالمی ریکارڈ ، ہندوستان سیمی فائنل میں

   

ہانگزو۔ نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کی 49 گیندوں پر عالمی ریکارڈ سنچری اور اس کے بعد فاسٹ بولر اویس خان اور روی بشنوئی کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستان نے منگل کو یہاں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں نیپال کو 23 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جیسوال نے 49 گیندوں پر100 رنز بنائے، ٹی 20 میں ان کی پہلی سنچری، اور 21 سال اور 279 دن کی عمر میں ٹی20 سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بن گئے، اس نے شبمن گل کے پاس موجود سابق ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی اس وقت گل کی عمر23 سال اور146 دن تھی ۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ جیسوال نے پاور پلے کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں بولروں کا مقابلہ کیا اور کپتان روتوراج گائیکواڈ کے ساتھ سنچری رفاقت بنایا۔تاہم رتوراج قدرے دھیمے نظر آئے۔وہ 23 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یہ جیسوال کی شاندار کارکردگی تھی جس نے اننگز میں ابتدائی طور پر ہندوستان کے لیے بنیاد رکھی۔ بالترتیب تلک ورما اور جیتیش شرما بھی سستے میں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد رنکو اور شیوم دوبے نے جیسوال کے ساتھ 52 رنزکا اسٹینڈ قائم کیا اوردونوں نے 15 ناقابل شکست اور 37 رنز بنا کر ہندوستان کو 200 سے زائد رنز تک پہنچایا۔ جواب میں نیپال کے اوپنرز نے ثابت قدمی سے آغاز کیا لیکن پاور پلے کے دوران وہ کوئی خاص اثرکرنے میں ناکام رہے۔ کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری اور سندیپ جورا نے کامیوز کے ساتھ کام کیا، لیکن یہ واضح تھا کہ ان کی کوششیں کافی نہیں ہوں گی۔اویس اور بشنوئی نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سائی کشور نے کافی اچھا ڈیبیو کیا ،کیونکہ اس نے ایک وکٹ حاصل کی اور اس نے تین کیچ بھی لیے ۔ ہندوستان نے نیپال کو20 اووروں میں 179-9 تک محدود کرکے 23 رنز کی جیت پر مہر لگائی ۔سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جمعہ کو بنگلہ دیش ۔ ملائیشیا کے درمیان کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ مختصر اسکور: ہندوستان 20 اوورز میں 202/4 (یشسوی جیسوال 100، رنکو سنگھ 37؛ دیپیندر سنگھ 2-31) نیپال 20 اوورز میں 179/9 رنز ( کشال مالا 22، سندیپ جورا 22؛ روی بشنوئی 3-22، اویس خان 3۔ -32)۔