ایف بی پر فرضی مسلم شناخت کی تشکیل کے ذریعہ بی جے پی ایم ایل سی کو دھمکا نے والا نوجوان گرفتار

,

   

فیس بک پر نفرت پھیلنے کے لئے بھی وہ اسکا استعمال کرتا رہا ہے
باگلکوٹ۔ باگلکوٹ پولیس نے کرناٹک ریاستی قانون سازکونسل کے سابق چیرمن ڈی ایچ شنکر مورتی کے بیٹے اور بی جے پی کے ایم ایل سی ڈی ایس ارون کو دھماکنے والے ایک نوجوان کوگرفتار کرلیاہے۔

اس جرم کو انجام دینے کے لئے مذکورہ نوجوان شیدھارودھا شری کانت نیرالا نے فیس بک پر مشتاق علی کے نام سے ایک فرضی پروفائل تیار کیا اور کسی ایک فرد کی تصویروں کا بھی اس پر استعمال کیاتھا۔ فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے وہ نفرت پھیلانے کاکام بھی کررہاتھا۔

بجرنگ دل کارکن ہرشا کاشیو ا موگا میں قتل کے بعد اس نے کئی فرقہ وارانہ تبصرے بھی کئے ہیں۔ ارون کی سوشیل میڈیاپروفائل پر بھی نفرت انگیز تبصرہ پوسٹ کئے تھے۔

ایم ایل سی کی شکایت پر مذکورہ سائبر اکنامک نارکوٹک پولیس وینگ نے شیو ا موگا میں حرکت میں ائی۔

دوسری جانب بعض جہدکاروں نے بھی باگلکوٹ پولیس سے ایک شکایت درج کرائی تھی۔معاملے کی تحقیقات کے بعد پولیس کو حقیقت کا پتہ چلا اور 31سالہ نیرلا کو گرفتار کیاجو اس جرم کا ماسٹر مائنڈ ہے