واشنگٹن: امریکی ارب پتی ایلون مسک بھی قدامت پسندوں کی آوازوں میں شامل ہو گئے ہیں جو انٹرنیٹ پر سینیٹ میں نئے ریپبلکن لیڈر کے چناؤ پر بحث کر رہی ہیں۔ ایلون نے ریپبلکن سینیٹر جون تھون کو ڈیموکریٹس کیلئے بہتر انتخاب قرار دیا ہے۔ ایلون مسک امریکی منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دنیا کی مؤثر ترین آوازوں میں سے ایک آواز بن چکے ہیں۔ وہ اپنے اس بیان کے ذریعہ سینیٹ میں ریپبلکنز کی قیادت کی دوڑ کو بڑی حد تک پلٹ سکتے ہیں۔ سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نئے سربراہ کا انتخاب چہارشنبہ کو خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہو گا۔اتوار کو ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی۔