ایلون مسک ٹوئٹرکے مالک بن گئے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال برطرف

   

نیویارک : ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراگ اگروال، چیف فائنانشل آفیسر اور لیگل پالیسی کے ہیڈ کو برطرف کردیا۔ واضح رہیکہ ٹوئٹر کی فروخت کے معاہدہ سے پیچھے ہٹنے پر پراگ اگروال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کوخریدنے سے انکار کردیا تھا۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے معاہدہ پر باضابطہ عمل کرنے کیلئے ایلون مسک کو 28 اکتوبر تک کی مہلت دی تھی۔ایلون مسک نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر خریدنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی تہذیب کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہیکہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہو جہاں صحتمندانہ انداز میں مختلف امور پر بات چیت کر سکیں۔