ایم سی ڈی کی نگرانی میں چلائے جانے والے اسکول کے کلاس روم میں دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی

,

   

پولیس کے نام ایک نوٹس جاری کی گئی ہے
نئی دہلی۔ میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں نئی دہلی کے اندر چلائے جانے والے ایک اسکول کے کلاس روم میں دو اٹھ سالہ لڑکیوں کے ساتھ کسی ایک نامعلوم شخص نے مبینہ جنسی بدسلوکی کی ہے۔

دہلی کمیشن برائے خواتین کی صدر سواتی مالی وال نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ ”بھجن پورا علاقے میں ایک ایم سی ڈی کی نگرانی میں چشلائے جانے والے اسکول میں اپنے کلاس میں بیٹھی ہوئی دو طالبات کے ساتھ ایک نامعلوم فرد نے جنسی بدسلوکی کی ہے۔وہ کلاس میں گیا اور ان لڑکیوں کے کپڑے اتارے۔ اور پھر اپنے کپڑے اتار کر ان لڑکیوں کے سامنے پیشاب کیاہے“۔

پولیس کے نام ایک نوٹس جاری دہلی کمیشن برائے خواتین نے کی ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کرکے سخت کاروائی کی جائے وہیں ایسٹ ایم سی ڈی کمشنر کو بھی کمیشن میں پیش ہونے کے لئے کہاگیاہے۔

مالی وال نے کہاکہ ”ہم نے ایسٹ ایم سی ٹی کمشنر کو سمن کیاہے تاکہ وہ ہمارے پاس پیش ہوں اور اس سوال کا جواب دیں کہ کیسے ایک نامعلوم فرد اسکول میں داخل ہوسکتا ہے۔ اور جو سی سی ٹی وی کمیروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی اس کا کیا ہوا ہے؟“۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگاحیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے اور لڑکیوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اس معاملے کو بھول جائیں۔انہوں نے کہاکہ ”جب لڑکیوں نے اس واقعہ کے متعلق ٹیچرس اور پرنسپل کو بتایاتو انہوں نے اس کو چھپانے کی کوشش کی او رلڑکیوں سے معاملے کو بھول جانے کا استفسار کیاہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”اسکول ٹیچر او رپرنسپل کے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت کاروائی کی جانی چاہئے کیونکہ دہلی پولیس سے اس جرم کی انہوں نے شکایت نہیں کی اور اس واقعہ کو پوشیدہ رکھنے کی پہل کی ہے“۔

اس معاملے میں ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے اور اب تک اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔