ایم وی اے مہارشٹرا اسمبلی‘ لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے۔ اجیت پوار

,

   

ایم وی اے میں شیو سینا(ادھو بالا صاحب ٹھاکرے)‘ کانگریس اور این سی پی ہیں۔
پونا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)لیڈر اجیت پوار نے کہاکہ بی جے پی شیو سینا اتحاد کوشکست دینے کے لئے مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے)اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں ایک ساتھ مقابلہ کریں گے۔

ایم وی اے میں شیو سینا(ادھو بالا صاحب ٹھاکرے)‘ کانگریس اور این سی پی ہیں۔مہارشٹرا کے پونے میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے پوار نے کہاکہ ”مہاوکاس اگھاڑی کے ہمارے اعلی قائدین نے اپنا ذہن بنالیاہے کہ وہ مجوزہ لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات میں ساتھ ملکر مقابلہ کریں گے اور اپنے سینئرس کو فالو کرتے ہوئے ہم (دیگر پارٹی ورکرس وغیرہ) ان کی پشت پناہی کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ اپنے پارٹی کی سونچ کے بغیر قابلیت کی بنیاد پر ایم وی اے الیکشن میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے متعلق فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ”کسی بھی حالت میں‘ ایم وی اے لیڈران ایک ساتھ بیٹھیں گے اوراپنی پارٹی کی سونچ کے بغیر منتخب قابلیت کی بنیاد پر امیدواروں کے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ہم اس کے متعلق با ت کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ ایم وی اے کے اراکین اسمبلی او رایم پیز میں کیسے اضافہ کریں تو یہ صحیح ہوگا‘ ہر پارٹی اس کے لئے کام کررہی ہے“۔

ایم وی اے اتحاد کی وضاحت کرتے ہوئے پوار نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ ایم وی اے میں پارٹیاں اکیلے الیکشن نہیں لڑ سکتی او رجیت بھی نہیں سکتی ہیں۔

یکناتھ شنڈے کی شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے موجودہ اتحادی حکومت کوشکست دینے کے لئے ایک ساتھ آنا ہوگااور بغیرکسی تفریق کے الیکشن لڑنا ہوگا۔ مہارشٹرا میں اسمبلی انتخابات او رملک کے عام انتخابات 2024میں مقررہیں۔