ایم پی۔ اسکول میں ’بھارت ماتا کی جئے‘ نعرے پر کشیدگی کے بعد طالب علم‘ ٹیچر کے ساتھ مارپیٹ

,

   

بھوپال۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے اگر مالوا ضلع کے اسکول میں بھارت ماتا جئے نعرے پر کوئی کشیدگی میں ایک طالب علم اور ٹیچر کے ساتھ وہاں مبینہ مار پیٹ کی گئی ہے۔

واقعہ کے بعدجو منگل کے روز بروڈ ٹاؤن میں پیش آیاتھا جو ریاست کی درالحکومت بھوپال سے 175کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے‘پولیس کا کہنا ہے کہ 20کے قریب لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

پی ٹی ائی سے فون پر بات کرتے ہوئے اگرمالوا کے سپریڈنٹ آف پولیس راکیش ساگر نے بتایا کہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے طالب علم بشمول ہندو اور مسلمان مذکورہ خانگی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسکول میں نعرہ (بھارت ماتا کی جئے) لگانے پر طلبہ میں کچھ تنازعہ ہوگیا‘ مگر اس کو حل کرلیاگیاتھا۔بعدازاں کچھ اسٹوڈنٹس کے اسکول میں دوسری فریق لڑکوں کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کی ہے۔

ایک اور پولیس افیسر کے بموجب اسکول میں دعائیہ اجتماع کے بعد طلبہ نے قومی ترانہ اورگایا اور ’بھارت ماتا کی جئے“ نعرے لگائے۔

انہو ں نے کہاکہ بعض مسلم بچوں نے ’بھارت ماتا کی جئے‘کا نعرہ نہیں لگایا اور بارہویں جماعت کے اسٹوڈنٹ بھارت سنگھ راجپوت(19) نے اس پر اعتراض کیا‘ جس کے نتیجے میں تنازعہ ہوا ہے۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ بعدازاں راجپوت نے پولیس سے شکایت کی کہ جب وہ منگل کے روز اسکول سے اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا‘ انہیں او رایک ٹیچر کو روک کر مبینہ طور پر پیٹا گیاہے۔

ایف ائی آر کے بموجب‘باروڈ کے قصائی محلہ میں چند ایک مسلم لڑکے اور اس کے دوستوں نے راستہ روکا‘ دیگر لڑکے اور ایک اسکول ٹیچر‘ جس کاتعلق درج فہرست طبقات سے ہے۔

شکایت میں کہاگیاہے کہ ملزمین نے اس کو اور دیگر افراد کے ساتھ بدسلوکی کی‘ کہا کہ نعرہ لگانے کے لئے کہنے والے تم کون ہوتے ہو اور لاٹھیوں سے ان کی پیٹائی کی ہے۔

جب ٹیچر نے اس واقعہ کا ویڈیواپنے موبائیل سے نکالا ملزمن نے اس کو بھی لاٹھوں سے پیٹا او رموبائیل توڑ دیا‘ شکایت میں یہ الزامات لگائے گئے ہیں۔

تاہم ایس پی راکیش ساگر نے کہاکہ یہ قانونی کاروائی کے بجائے مناسب کونسلنگ اورہنمائی کا ایک معاملہ ہے کیونکہ اس میں ملوث تمام طلبہ ہیں۔ مذکورہ اسکول ٹیچرو ں او رپرنسپل کو چاہئے کہ وہ اسٹوڈنٹس کے لئے اقدار پر مشتمل درس دیں“۔

مذکورہ ایس پی نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعہ مارپیٹ اور تشدد اورایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت شکایت پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے“۔

ایک او رافیسر نے کہاکہ راجپوت کی شکایت پر نو لوگوں کے نام پر جبکہ 8-10نامعلوم افراد پر ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پوچھ تاچھ کے لئے کچھ لوگوں کوحراست میں لیاگیاہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔