ایم پی۔ بے رحمی کے ساتھ گائے کی پیٹائی بہتی ندی میں چھلانگ لگانے پر کیاگیا مجبور

,

   

خوفزدہ جانور جب زمین پر چھلانگ لگاکر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ اس کو تیز رفتار ندی میں غیرانسانی طریقے سے واپس ندی میں دھکیلتا ہے۔


مدھیہ پردیش کے سٹنا ضلع سے ایک دل دہلادینے والا ویڈیو منظرعام پر آیا ہے جس میں گاؤں کو بے رحمی کے ساتھ کچھ لوگ پیٹتے اور ندی میں انہیں چھلانگ لگانے کے لئے مجبور کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/ndtv/status/1564284319559872512?s=20&t=OHedzO-CN6enBSvARwXJuw

ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ کو لنبی لاٹھیوں سے گائیوں کو پیٹتے دیکھایاگیاہے۔ خوفزدہ جانور جب زمین پر چھلانگ لگاکر بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ اس کو تیز رفتار ندی میں غیرانسانی طریقے سے واپس ندی میں دھکیلتا ہے۔

کئی گائیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔یہ واقعہ موکندر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے گھوسیا اور بیدھیائی کھرد گاؤں کے درمیان بھیڈ ندی کے ایک پل کا ہے۔

این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ایس کے جین نے کہاکہ انسداد مظالم برائے میویشے ایکٹ کے تحت پانچ لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

سینئر افیسر نے کہاکہ ملزمین لال بھائی پٹیل‘ رام پال پٹیل‘ سنیل پٹیل‘ لالو پٹیل‘ اور رام دیال پانڈے ہیں جس کاتعلق گھوسیا او ربیدھیائی کھرد سے ہے۔