ایم پی جے وفد کی رکن اسمبلی مانک راؤ سے ملاقات

   

ظہیرآباد ۔27 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) ظہیرآباد یونٹ صدر محمد ایوب احمد کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں SIR میپنگ کے کاموں سے متعلق ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکمہ جات کے ذریعہ میاپنگ کے کام شفاف اور منظم انداز میں جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا ازالہ ہو سکے ۔ وفد میں محمد یوسف علی صدر مسلم ایکشن کمیٹی،محمد اعجاز پاشاہ، محمد مرتضیٰ،محمد عبدالستار،محمد محبوب غوری، محمد کلیم الدین، محمد رئیس خان،محمد اسماعیل، محمد شمس الدین، محمدنصیرالدین، محمد یاسر خان،محمد نعیم اللہ،محمد عرفان احمد اعجاز و دیگر موجود تھے۔