ایم پی قبائیلی قتل۔ بجرنگ دل او رسری رام سینا کے 12میں سے 6ملزمین

,

   

ایم پی قبائیلی قتل۔ بجرنگ دل او رسری رام سینا کے 12میں سے 6ملزمین
مدھیہ پردیش کے سیاونی ضلع میں مبینہ گائے تسکری پر ایک ہجوم کے ہاتھوں دو قبائیلیوں کی موت کے ایک روز بعد مذکورہ قبائیلی طبقے کے لوگوں نے چہارشنبہ کے روز سڑکوں کو بند کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی مانگ کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائیرل ہوا ہے جس میں دیکھا یاگیا ہے کہ احتجاج کے طور پر ایک فرش پر لیٹے ہوئے فرد کے ساتھ قبائیلی ہجوم کھڑا ہوا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کروائی پولیس اسٹیشن انچارج نے کہاکہ اب تک 12افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”چھ کو پہلے گرفتار کیاگیاتھا اور اب چھ کو گرفتار کیاگیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ان میں سے تین کا تعلق دائیں بازو تنظیم بجرنگ دل سے ہے جبکہ چھ کا تعلق سری رام سینا نامی تنظیم سے ہے او رباقی کا کسی بھی تنظیم سے تعلق نہیں ہے۔

مذکورہ ملزمین کو دفعہ 147(تشد د کے لئے سزا)‘148(مہلک ہتھیارکے ساتھ تشدد کرنے)‘149‘ 302(قتل)‘330اور325ائی پی سی کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔

یہا ں سے حاصل جانکاری کے بمواب کچھ لوگ سماریا گاؤں جو سیونی ضلع میں کورائی پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے یہ جانکاری ملے کے بعد پہنچے کے علاقے میں مبینہ گائے تسکری ہورہی ہے۔ اسکام میں مبینہ ملوث ہونے والوں کے ساتھ انہوں نے مارپیٹ شروع کردی۔

اس واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا جو پیر کی رات کو پیش آیاتھا۔

انصاف کی مانگ کرتے ہوئے قبائیلی کمیونٹی کے لوگوں نے قومی شاہراہ 44کو احتجاج کرتے ہوئے بند کردیا