این آئی اے کو مزید اختیارات ، پارلیمنٹ میں بل منظور

   

نئی دہلی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے آج ایک بل کی منظوری دیدی جس کے ذریعہ قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) کو دہشت گرد سرگرمیوںکی تحقیقات کے زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے۔ ہندوستانیوں اور بیرون ملک ہندوستانی مفادات کے خلاف دہشت گردی کے بارے میں تحقیقات کی جاسکیں گی۔ یہ بل موجودہ این آئی اے قانون میں ترمیم کرتا ہے جس کے تحت این آئی اے خاطیوں پر مقدمہ بھی دائر کرسکے گی جن کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ یہ مسودہ قانون لوک سبھا میں 15 جولائی کو پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے۔