این آر سی کی پورے ریاست میں ضرورت نہیں: گوا چیف منسٹر

,

   

پاناجی: ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔ اسی دوران گوا کے چیف منسٹر پرامود ساونت نے کہا کہ این آر سی گو ا کے سارے شہروں میں کروانے کی ضرورت نہیں۔ گوا کے ایک ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ گوا کے باشندوں کو سی اے اے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

جب ان سے سوال کیاگیا کیا کہ کیا این آر سی پوری ریاست گوا میں نافذ کی جائے گی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورے ریاست گوا میں این آر سی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس نئے قانون کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔