این آر سی ہندوستانیو ں کی شہریت کے لئے خطرہ نہیں، عوام کو شہریت ثابت کرنے کے کئی مواقع دئے جائیں گے : مختار عباس نقوی

,

   

نئی دہلی: قومی رجسٹر برائے سٹیزنس (این آر سی) کے حوالہ سے خوفزدہ ہونے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے ہندوستانیو ں کی شہریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔سینئر بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر اقلیتی مختار عباس نقوی نے منگل کے روز عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانو نی مقیم افراد کی نشاندہی میں کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جارہا ہے۔

انہوں نے رام پور میں جن چوپال پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کی شہریت ثابت کرنے کے کئی مواقع فراہم کئے جائیں گے لیکن کچھ لوگ این آر سی کو لیکر عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ عوام ایسے عناصر سے چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہریو ں کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ این آر سی پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔