این ائی اے نے سی پی ائی(ایم) دہشت گردی فنڈ معاملہ میں 4ملزم کو گرفتار کیا

,

   

وہ اس خطے میں نکسل سرگرمیوں کو بحال او رمضبوط کرنے کے لئے مختلف جیلوں میں بندنکسلیوں او راو ڈبلیو جی ایز کے ساتھ رابطہ میں تھے۔
نئی دہلی۔ قومی تحقیقات ایجنسی (این ائی اے) نے سی پی ائی (ماؤسٹ) کو دہشت گرد مالیہ کی فراہمی کے ضمن میں چوتھی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے‘ ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ پیر کے روز جاری ایک بیان میں این ائی اے نے کہاکہ جمعہ کے روز مذکورہ ملزم کو گرفتار کیاگیا ہے جو بہار کے ماگدھ زون میں ممنوعے تنظیم کو بحال کرنے کی کوششیں کررہاتھا۔

این ائی اے کے مطابق بہار کے مختلف پولیس اسٹیشن میں پانچ سے زائد فوجداری معاملہ درج اس ملزم کی شناخت آنندپاسوان عرف آنند پاسوان(46) کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ ایجنسی نے کہاکہ ”آنندی کے مقامات پر دھاوے کئے گئے ہیں‘ بہار کے ضلع اروال کے کنجار علاقے کے نیرکھ پور گاؤں کا ساکن ہے‘ جس کے پاس سے 12فبروری 2022کے روز غیر قانونی ہتھیار او رر گولہ بارود ضبط کئے گئے تھے“۔

مگدھ علاقے میں سی پی ائی (ماؤسٹ) کیڈرس اور او جی ڈبلیو ایز کے مشترکہ چلائے جانے والے دہشت گرد مالیہ نٹ ورک سے متعلق معاملہ میں یہ چوتھی گرفتاری تھی۔ ترون کمار‘ پردیومن شرما او رابھینون عرف گورو کو این ائی اے نے اس سے قبل گرفتار کیاتھا‘ اس کیس میں دو ملزمین پر اسی سال 20جنوری کو چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔

این ائی اے کی تحقیقات سے اب تک یہ بات سامنے ائی ہے کہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم‘ سی پی ائی (ماؤسٹ)ہتھیاروں اور گولہ بارودکی خریدی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی تھیاور مگدھ زون کے علاقے میں اپنے آپ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے اپنے مجرمانہ اور پرتشددمنصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے نئے کیڈر کی بھرتی کررہے تھے۔

وہ اس خطے میں نکسل سرگرمیوں کو بحال او رمضبوط کرنے کے لئے مختلف جیلوں میں بندنکسلیوں او راو ڈبلیو جی ایز کے ساتھ رابطہ میں تھے۔این ائی اے نے اپنے طور پر 30ڈسمبر2021کو مذکورہ مقدمہ درج کیا اور اس معاملے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔