این اے ٹی او میں شامل ہونے کے خلاف سویڈن اور فن لینڈ کو روس کی وراننگ

,

   

یوکرین کے صدر نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ملک کودونوں ممالک کی مدد حاصل ہورہی ہے
نئی دہلی۔روس کے خارجی وزراتی ترجمان نے جمعہ کے روز نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق کہا ہے کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ این اے ٹی او میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو ماسکو اس پرردعمل دے گا۔

ماریا زکاروا نے ایک پریس کانفرنس کی او ریوکرین میں جاری کشیدگی کی عکاسی کی اور روس کے مستقبل کے منشات کا اظہار کیا۔ سوشیل میڈیاپر ان کی تقریر کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سویڈن اورفن لینڈ کو دھمکاتی دیکھائی دے رہی ہیں‘ اور کہہ رہی ہیں کہ اس کے ”سنگین فوجی سیاستی اثرات“ مرتب ہوں گے۔

نیوز ویک کی خبر ہے کہ زکارونے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ”فن لینڈ اور سویڈن اپنے سلامتی کی بنیاد دوسرے ممالک کی سلامتی کو ہونے والا نقصان نہیں بنانا چاہئے“۔

اس رپورٹ میں ان کے بیان کے مزیدحوالے سے کہاگیاہے ”واضح ہے کہ این اے ٹی او میں فن لینڈ اور سویڈن کاالحاق جو سب سے پہلا اور سب سے اہم فوجی اتحاد ہے‘ اس کے سنگین فوجی سیاستی اثرا ت ہوں گے‘ جو ہمارے ملک سے ردعمل کا سبب بنے گا“۔

ایک ایسے وقت میں یہ بیان سامنے آیاہے جب یوکرین کے صدر نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ملک کودونوں ممالک کی مدد حاصل ہورہی ہے۔

اس رپورٹ میں کہاگیاکہ یوکرین کے صدر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا”فن لینڈ کے صدر سوالی نین ایستو کے ساتھ اس حملے کے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ہمارے دفاع کے متعلق جانکاری دی اور کیف میں بمباری سے بھی آگاہ کیاگیاہے“۔