این پی آر ریمارک پر اروندتی رائے کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

,

   

نئی دہلی۔ ممتاز مصنف اور سماجی جہدکار اروندتی رائے نے نیشنل پاپولیشن راجسٹرار (این پی آر) کے تئیں تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ این پی آر کو آپ کی جانکاری کی تفصیلات کے طور پر استعمال کیاجائے گا‘ اس کی مخالفت کرنے کے بجائے لوگوں کو غلط ناموں اور جانکاری دینے کے لئے انہوں نے کہاتھا جس پرجمعرات کے روز ٹوئٹر پر ان کے اس ریمارک پر ٹرول کیاجارہا ہے۔

اروندتی رائے ہیش ٹیگ کے ساتھ 46ہزار مرتبہ ٹوئٹس میں ٹرنڈ ہوا ہے وہیں 7482ٹوئٹس میں رنگا بلا ہیش ٹیگ گشت کررہا ہے۔ اروندتی نے لوگو ں سے استفسار کیاکہ وہ غلط نام درج کرائیں مثال کے طور پر رنگا بلا اور این پی آر کے لئے رہائشی پتہ 7ریس کورس روڈ لکھائیں۔

ایک صارف نے ریمارک کیاکہ”جب ایک بزدل بہادر بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ظلم بن جاتا ہے‘ اور جب ایک بے وقوف اسکالر بنتا ہے تو بائیں بازو کا بن جاتا ہے“۔

ایک صارف نے سری لنکا کے گیند باز لاسیتھ ملنگا اور ارون دتی رائے کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ”جب زندگی نے تمہیں لچکھے دار بال دئے ہیں‘ تو مالنگا بنو‘ اروندتی رائے مت بنو“۔

ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ”فولکس‘ دو منٹ کی خاموشی کافی نہیں ہے۔ دل کھول کر دس منٹ ہنسی‘ میں ہم سب کے لئے کہہ رہاہوں جو سمجھتے ہیں اروندتی رائے نے کبھی انہیں متاثر کیاتھا“۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہاکہ ”کسی نے سونچ ہوگا کہ یہ فرد پائل روہتگی جو اظہار خیال کی آزادی کے لئے کے حق کی مشق کے لئے متاثرہوئی ہیں‘ وہ کم سے کم اروندتی رائے کے اظہار خیال کی آزادی کی دفاع میں کھڑی ہوجائیں۔

اسکے بجائے وہ ان کی گرفتاری کی بات کررہے ہیں۔یہ بات بہت ناگوار ہے مگر حیران کن نہیں ہے“