این پی آر کے دوران کانگریس لیڈر کو مذہبی او رلسانی نشاندہی کا اندیشہ

,

   

نئی دہلی۔کانگریس لیڈر سشمیتا دیو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت ممکن ہے کہ قومی رجسٹرار برائے آبادی(این پی آر)کے دوران ”مذہبی اورلسانی“ شناخت کرے گی اور مذکورہ پارٹی ان کی ہی ارادوں پر انہیں خدشات ہیں۔

یہا ں پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے سشمیتا دیو نے کہاکہ این پی آر کے انعقاد کے قانونی جواز ہیں اور کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے حکومت نے بھی چند ریاستوں میں اس کوانجام دیاتھا۔

انہوں نے مرکزی حکومت کو این پی آر کو تبدیل کرنے کا بھی مورد الزام ٹہرایا ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”ہمیں حکومت کی منشاء پر شبہ ہے“۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ این پی آر کی مشق میں نئے سوالات کی شمولیت”تشویش کی بڑی وجہہ“اور یہ ”بھیس بدل کر این آرسی“ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”نشاندہی مذہب او رذات پات کی بنیاد پر ہوسکتی ہے۔ یہی ہماری پریشانی کا باعث ہے۔

یہی حقیقی خدشہ ہے“۔ مرکزی کابینہ نے پچھلے ماہ مردم شماری منعقد کرنے اور قومی آبادی راجسٹر(این پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کی منظوری دی ہے