ایک دن میں ہندوستان کے اندر3.49لاکھ نئے کویڈ19کے معاملات

,

   

یومیہ اموات کی پیش کی جانے والی تفصیلات میں دیکھا یاگیا ہے کہ نئے2767کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر1,92,311تک پہنچ گئی ہے


نئی دہلی۔اتوارکے روز مرکزی وزرات صحت کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے بموجب ہندوستان یں ایک روز میں کرونا وائرس وباء کے 3,49,691نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد1,69,60,172تک پہنچ گئی ہے وہیں سرگرم معاملات26لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

یومیہ اموات کی پیش کی جانے والی تفصیلات میں دیکھا یاگیا ہے کہ نئے2767کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر1,92,311تک پہنچ گئی ہے۔

تیزی کے ساتھ اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ سرگرم معاملات26,86,751تک پہنچ گئے ہیں جو وباء کا 15.82فیصد جملہ حصہ پر مشتمل ہے‘ وہیں قومی کویڈ19سے صحت یابی کی شرح میں 83.05فیصد تک کی کمی ائی ہے۔

تفصیلات بتارہی ہیں کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,40,85,110تک ہوگئی ہے وہیں اموات کی شرح 1.13فیصد تک گھٹی ہے۔۔ ہندوستان میں کویڈ کے معاملات میں 7اگست سے ہر ہفتہ دس لاکھ تک کا اضافہ ہوا ہے اور نومبر20تک یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ہندوستان میں 19اپریل 2021کے روز یہ تعداد1.50کروڑ کا نشانہ پار کرچکی ہے۔

ائی ایم سی آر کے بموجب 27,79,18,810نمونوں کی 25اپریل تک جانچ کی گئی اور ہفتہ تک مزید17,19,588نمونوں کی جانچ کو انجام دیاگیاہے۔