ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے مالیتی غیر قانونی پان مسالہ ضبط

   

شمس آباد۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گگن پہاڑمیں گولڈن فنگرس فوڈ پراڈکٹس کمپنی میں شمس آباد ڈی سی پی کی نگرانی میں ایک شکایت پر دھاوا کیا گیا جہاں مانک چند پان مسالہ کے نام سے نقلی پان مسالہ و دیگر پان مسالے تیار کررہے تھے۔ پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے مالیتی پان مسالہ اور تیار کرنے اور پیاکنگ کی جانے والی مشینوں کو ضبط کرتے ہوئے جے ایم جوشی، سچن جوشی اور گولڈن فنگرس فوڈ پراڈکٹس مینجمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔