ای آفس طریقہ کار کو 15 اگست سے یقینی بنانے کی ہدایت

   

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور ، پداپلی میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

پداپلی۔ ضلع کے ہر دفتر میں 15 اگسٹ تک ای – آفس طریقہ کار کی عمل آوری کو یقینی بنانے کی پداپلی ضلع کلکٹر بھارتی ہولیکیری نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ای آفس طریقہ کار کے نفاذ سے متعلقہ امور پر بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کلکٹر نے آگاہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وباء کے وسیع پھیلاؤ اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر حکومت نے ای آفس سسٹم کو متعارف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای آفس طریقہ کار کے ذریعہ ہمیں کہیں سے بھی کام کرنے کا موقع حاصل ہوگا اور وقت مقررہ پر کام انجام دیا جائے گا۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ منچریال ضلع میں اب تک 31 محکمہ جات کے تفصیلات آن لائن درج کئے گئے ہیں اور ای آفس کے ذریعہ ہی خدمات انجام دئیے جارہے ہیں۔ اسی طرز پر پداپلی ضلع کے تمام محکمہ جات کو اپنے دفتر میں موجود ہر فائل اوردیگر ڈاکومینٹس اسکین کرویب سائٹ میں اندراج کرنے اور 15 اگسٹ سے ای آفس طریقہ کار کے ذریعہ خدمات انجام دینے کے تحت عہدیداروں کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ فی الحال دفاتر میں موجود تمام رننگ فائلس اسکین کر اپ لوڈ کرنے کی انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ای آفس طریقہ کار سے متعلق ضلع کلکٹر نے ضلعی عہدیداروں کو پی پی ٹی کے ذریعہ معلومات فراہم کیں۔ ضلع میں موجود بلدیات، گرام پنچایت،ریوینو، زرعی،سول سپلائی اور دیگر تمام محکمہ جات کو اپنے دفاتر میں موجود رننگ فائلس،نوٹ فائلس کی اسکیننگ کا عمل فوری طور پرشروع کرنے کی ہدایت دی۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ ای آفس طریقہ کار کے نفاذ سے کام میں شفافیت اور ملازمین میں فرض شناسی کے جذبہ میں اضافہ ہوگا۔ ہر دفتر کے حدود میں واقع فائل کے سرکولیشن میں ملحوظ عملہ کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ انھیں ای آفس کے انتظامیہ سے متعلق درکار ڈیجیٹل کی فراہم کی جائے گی۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا ‘ راماگنڈم میونسپل کمشنر اودئے کمار’ زیڈ پی سی ای او گیتا ‘ ضلع پنچایت آفیسر پی۔ سدرشن’ ضلعی زرعی عہدیدار ترومل پرساد’ ضلعی عہدیدار برائے حمل ونقل آفرین صدیقی ‘ ضلعی عہدیدار برائے باغبانی جیوتی’ ضلعی عہدیدار برائے سول سپلئی توٹا وینکٹیش ‘ ای ڈی ایم کویتا ‘ ضلعی عہدیداران اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔