اے ائی ائی ایم ایس کے ڈاکٹر کرونا وائرس سے جانبر نہ ہوسکے

,

   

نئی دہلی۔اے ائی ائی ایم ایس دہلی کے محکمہ پلمانوجی کے ڈائرکٹر جے این پانڈے کی ہفتہ کے روز کرونا وائرس کی وجہہ سے موت واقع ہوگئی ہے‘ محض ایک روز بعد جب ایک میس ورکرس انفکشن سے جانبر نہ ہوسکا تھا۔

دہلی کی ایک سینئر ڈاکٹر اور جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر برائے اپولو اسپتال انٹرپرائزس سنگیتا ریڈی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مذکورہ نیوز شیئر کی ہے

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”یہ بات سن کر گہرا رنج ہوا ہے کہ کویڈ19نے اپنا سب سے مشہور شکار کا دعوی کیا ہے‘ ڈاکٹر جے این پانڈے‘اے ائی ائی ایم ایس دہلی کے محکمہ پلمانوجی کے ڈائرکٹر۔پلمانولوجی کی دنیا کا ایک عظیم نام جس نے کئی لوگوں کو صحت یاب کیاہے۔

گھر والوں کے ساتھ اظہار تعزیت“۔ پلمانولوجی وہ طبی خصوصیت ہے جس کے ذریعہ سانس کی نالی کے امراض کا علاج کیاجاتا ہے۔

قومی راجدھانی میں اے ائی ائی ایم ایس کویڈ19کا سرگرم اسپتال ہے۔جب سے یہ وباء پھیلی ہے تب سے شہر میں کئی ڈاکٹرس اور ہلت ورکرس اس سے متاثر ہوئے ہیں