اے ائی ایم ائی ایم اراکین اسمبلی کی نتیش سے ملاقات۔سیاسی ساز باز کے قیاس آرائیوں کو کیا مسترد

,

   

پٹنہ۔ اسدالدین اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم پارٹی کے بہار میں تمام پانچ اراکین اسمبلی نے جمعرات کے روز چیف منسٹر نتیش کمار سے ملاقات کی مگر کسی بھی طرح کی سیاسی ساز باز کے متعلق کی جارہی قیاس آرائیوں کو مسترد کیاہے۔

برسراقتدار جے ڈی (یو) بی جے پی بہار میں چل رہے اتحاد کامذاق آڑاتے ہوئے کہاکہ ایک خاندان جیسے ہیں جس میں خاندان کے لوگوں میں مطابقت نہیں ہونے کے باوجود ناچاہتے ہوئے وہ ایک ساتھ ہیں۔

اے ائی ایم ائی رکن اسمبلی اختر الایمان جو ریاست میں پارٹی کے سربراہ بھی ہیں جہاں پر پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے حالیہ اسمبلی الیکشن میں ایک نئے سیاسی موڑ کا آغاز کیاہے نے چیف منسٹر کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک تعجب خیز تبصرہ کیاہے۔

ایمان جو سابق میں چیف منسٹرکی جے ڈی (یو) کے ساتھ تھے اپنی نئے سیاسی پارٹی کے دیگر چار اسمبلی کی قیادت کررہے تھے۔ ایمان نے جے ڈی (یو) یا بی جے پی کا نام لئے بغیر کہاکہ”یہاں پر وہ فیملیاں ہیں جس کے لوگ پرامن انداز میں ایک ساتھ رہنے سے قاصر ہیں مگر پھر وہ اپنے تعلقات ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

جس کے نتیجے میں گھر کے بچے آوارگی پر اتر ائیں گے۔ ٹھیک اسی طرح مذکورہ سیاست پر کھینچ تان کی وجہہ بیوروکریسی کی کارکردگی پر اثرانداز ہورہی ہے“۔

برسراقتدار اتحاد کے متعلق پوچھے گئے سوالات کاوہ جواب دے رہے تھے جس نے اقتدار کے مساوات کے حالات کو تبدیل کردیاہے جس میں بی جے پی نے جے ڈی (یو) سے کہیں زیادہ تعداد میں سیٹوں پر جیت کے ذریعہ واپسی کی ہے۔

جب ان سے اے ائی ایم ائی ایم کے اراکین اسمبلی کی کمار کے ساتھ ملاقات کے متعلق پوچھا گیاجس کی وجہہ سے بہار میں سیاسی ساز باز کے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں‘ انہوں نے جواب دیاکہ”یہ میڈیا پر منحصر کرتا ہے کہ وہ رائی کو پہاڑ بنادے“۔

اس میں انہیں یہ اشارہ دیاگیاہے کہ چیف منسٹر کی پارٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لے رہی ہے تاکہ اپنی طاقت کو مضبوط بناسکے‘ اور اس کے لئے مثال کے طور پر حالیہ دنوں میں کمار سے ملنے والے اراکین اسمبلی کاحوالہ دیاگیاہے اور اس کے بعد انہوں نے این ڈی اے کیمپ کا ساتھ دیاہے۔

بہار میں بی ایس پی کے واحد رکن اسمبلی زماں خان نے پچھلے ہفتہ جے ڈی (یو) میں اپنی پارٹی ضم کردیا وہیں آزاد رکن اسمبلی سمیت سنگھ نے کمار کی حکومت کی مکمل تائید کا عہد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایل جے پی رکن اسمبلی راج کمار سنگھ نے بھی اس سے قبل دن میں ملاقات کی تھی اور یہ ملاقات کمار کے قریبی اسٹیٹ منسٹر اشوک چودھری سے ان کے گھر پر ملاقات کے کچھ دن بعد پیش ائی تھی‘ جس کے بعد ان قیاس آرائیوں کو ہوا مل گئی کہ میتھانی کے رکن اسمبلی ممکن ہے کہ اپنے پارٹی باس چراغ پسوان کو دھوکہ دے کر جے ڈی(یو) کی طرف کھینچے چلے جائیں گے۔

ایما ن نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ”دیگر لوگ میں کررہے ہیں اس کے متعلق بات کرنے میرا کام نہیں ہے“ مگر ”چیف منسٹر کی رہائش ایک ایسی مصروف ترین سڑک ہے جہاں سے ہمہ قسم کے جلوس گذرتے ہیں“۔

انہو ں نے کہاکہ ”اراکین اسمبلی کئی وجوہات کی بناء پر ملاقات کررہے ہیں۔ جو شائد پارٹی کی سیاست کے متعلق ہو یاپھر حلقہ کے مسائل پر رہیں“۔

انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اے ائی ایم ائی ایم اراکین اسمبلی سیمانچل کے مسلم اکثریتی والے علاقے سے منتخب ہوئے ہیں‘کوسی علاقے کے خراب انفرسٹکچر پر بات کی ہے”جہاں پر اب لوگ ایک برج تک رسائی کرنے یا ندی عبور کرنے کے لئے 50کیلومیٹر کی مسافت طئے کررہے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”زمینی حقیقت سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد چیف منسٹر بھی سکتہ ہوگے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ سیمانچل کے ساتھ جو انصاف کیاجانا چاہئے وہ ترقی پر چیف منسٹر روبمعمل لائیں گے“