اے ائی ایم ائی ایم بہار کے رکن اسمبلی ”وندے ماترم“ سے غیر حاضر۔ تنازعہ ہوا کھڑا

,

   

بہار اسمبلی اجلاس کی شروعات قوامی ترانے اورقومی گیت سے ہوئی ہے
پٹنہ۔ اے ائی ایم ائی ایم رکن اسمبلی اختر الایمان نے بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آخری دن قومی گیت ’وندے ماترم‘ سے پڑھنے سے انکار کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کیاہے۔

روایت کے مطابق اسمبلی اجلاس کی شروعات قومی ترانہ او رقومی گیت سے ہوتی ہے۔ ایمان نے کہاکہ انہیں ’وندے ماترم‘ گانے پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”مجھے قومی ترانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر مجھے ’وندے ماترم‘ گانے پر اعتراض ہے۔

وندے ماترم کے بجائے فخریہ میں کہوں گا”مادر وطن“۔ان کے اس بیان پر بی جے پی نے ان کی پارٹی پر تیکھا نشانہ لگایاہے۔

بی جے پی کے سنجے سنگھ نے استفسار کیاکہ قومی ترانہ او رقومی گیت نہیں پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ان لوگوں پر ہمیں بڑا اعتراض ہے جوقومی ترانہ او رقومی گیت نہیں پڑھتے ہیں۔ اگر ان کا اعتراض ’وندے ماترم‘ پڑھنے پر ہے تو ان کی منشاء غلط اور نقصان پہچانے والی ہے“۔