اے میں سنکرانتی تہوار، تلنگانہ آر ٹی سی سے خصوصی بسیں

   

آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ، ریجنل منیجر ٹی ایس آر ٹی سی ای یادگیری کا بیان

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں اہم تہوار تصور کی جانے والی ’’سنکرانتی‘‘ کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے حیدرآباد سے آندھرائی اضلاع کے لئے سینکڑوں بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر ای یادگیری ریجنل منیجر ٹی ایس آر ٹی سی ضلع رنگاریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنکرانتی تہوار کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا ریاستوں میں روز مرہ چلائی جانے والی بسوں کے علاوہ اسپیشل بسیں چلائی جائیں گی۔ شہر حیدرآباد میں واقع ایم جی بی ایس، جے بی ایس، دلسکھ نگر بس اسٹیشنوں کے علاوہ شہر کے مضافاتی سی بی ایس، اوپل کراس روڈ، ایل بی نگر، لنگم پلی، چندا نگر، ای سی آئی ایل، کے بی ایچ بی، ایس آر نگر، امیر پیٹ ٹیلیفون بھون، میاں پور چوراہا، جیڈی میٹلہ، تارناکہ اور کاچی گوڑہ علاقہ جات سے ٹی ایس آر ٹی سی نے اپنی خصوصی بسیں چلانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کئے ہیں۔ سنکرانتی تہوار کے لئے چلائی جانے والی خصوصی بسیں 10 تا 14 جنوری دستیاب رہیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ اسپیشل ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے لئے اڈوانس بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس دوران ٹریفک کے کوئی مسائل و مشکلات پیش نہ آنے کے لئے مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریجنل منیجر ٹی ایس آر ٹی سی ضلع رنگاریڈی نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ والوو بسوں کے ماسواء دیگر تمام بسوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے آپریٹ کئے جائیں گے۔ اڈوانس آن لائن کروانے کے لئے ویب سائیٹ www.tsrtconline.in کا ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹکٹس مختلف مقامات ٹی ایس آر ٹی سی کے مسلمہ کاؤنٹرس سے بھی حاصل کئے جاسکیں گے۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ، وجئے نگر، تنالی، گنٹور، گڈی واڑہ، راجمندری، کاکناڈا، راچول، پولاورم، مچھلی پٹنم، ایلورو، تاڑے پلی گوڑم، تنکو، وشاکھاپٹنم، سریکاکلم، بھیماورم، نرساپورم، کرنول، اننت پور، کڑپہ، چتور، اونگول، نیلور، تروپتی، اودے گیری، کنگیری، کندوکور، پامور، پودلی و دیگر مقامات کے لئے شہر حیدرآباد سے اسپیشل بسیں چلائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں جوبلی بس اسٹیشن اور پکٹ وغیرہ سے تلنگانہ اضلاع کریم نگر، نظام آباد، عادل آباد، میدک روٹ کی بسیں چلائی جائیں گی۔ جبکہ سی بی ایس سے کرنول، اننت پور، گتی پٹا پرتی، دھرماورم، مدن پلی اور کاچی گوڑہ سے نندیال، آتماکور، ویلگوڑ، نندی کوٹکور، کوٹلہ کنٹلہ، الا گڈہ، میدکورو، بنگن پلی، بدویل، جملا مڈگو، پرودوٹور، پولی ویندولہ، کڑپہ، راجم پیٹ، رائے چوٹی، کوڈورو اور چتور کے لئے بسیں چلائی جائیں گی۔ اوپل کراس روڈ سے یادگیر گٹہ، ورنگل کی سمت دلسکھ نگر بس اسٹیشن سے مریال گوڑہ، نلگنڈہ، کوداڑ، سوریا پیٹ کے لئے بسیں چلائی جائیں گی۔ مسٹر یادگیری نے بتایا کہ مسافرین اپنے ریزرویشن ایم جی بی ایس کے سیل نمبر 8330933537 ، 8330933419 اور 8330933532 ، جے بی ایس 040-27802203 ، جیڈی میٹلہ 9866090717 ، آرام گھر 9059500217 ، حبشی گوڑہ 9849641808 ، دلسکھ نگر 040-23747297 ، کے بی ایچ بی 9490484232 ، لنگم پلی 9949999162 ، میاں پور چوراہا 9248008595 ، چندا نگر 8885055674 ، 9666664248 ، ای سی آئی ایل 9866270709 ، ایس آر نگر 9866933312 ، امیرپیٹ 9949958758 ، ٹیلی فون بھون 9392333332 ، اے ٹی ایم اے پی ایس آر ٹی سی 9100948191 اور 9100948296 نمبرات پر ربط پیدا کرکے کرواسکتے ہیں۔