اے پی:خاتون سب انسپکٹرکی خودکشی

   

حیدرآباد /29 اگست (یو این آئی) آندھراپردیش وجئے نگرم میں ایک خاتون سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ کے بھوانی کے طورپرکی گئی ۔ وہ سکھی نیٹی پلی پولیس سے وابستہ تھی ۔ کرائم ٹریننگ کیلئے وجئے نگرم پولیس ٹریننگ کالج کوارٹرس میں مقیم تھیں۔ کل رات دیرگئے اس نے فین سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ فوری طورپرانتہائی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔