اے پی۔اوڈیشہ سرحد پر ماونوازوں کے ہمدردوں کی خودسپردگی

   

حیدرآباد 6نومبر (یواین آئی) آندھرا پردیش۔اوڈیشہ سرحد پر ماونوازوں کے ہمدردوں نے بڑی تعداد میں خودسپردگی اختیار کی۔اوڈیشہ کے ملکانگری ضلع کے پاپرلاپیٹ پنچایت حدود میں بی ایس ایف کیمپ پہنچ کر تقریبا 400ہمدردوں نے خودسپردگی اختیار کی۔اے پی کے الورو ضلع کے انجار، جموگوڑا، بوتھیلی مواضعات کے ساکن ماونوازوں کے ہمدردوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔پولیس نے یہ بات بتائی۔