اے پی میں سڑک حادثہ چار کانسٹیبل ہلاک

   

حیدرآباد، 23اگست: آندھرا پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ میں اے آر کے 4 کانسٹیبل ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ سریکاکلم ضلع قومی شاہراہ پر پیش آیا حادثہ اس وقت پیش آیا جب اے آر کانسٹیبلس بولیرو گاڑی میں بھائیرسارنگ پورم میں ایک جوان کی لاش گھر والوں کو سونپنے کے بعد واپس ہورہے تھے ۔اسی دوران سڑک عبور کرتے ہوئے ان کی بولیرو گاڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں چار کانسٹیبلس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔کہا گیا ہے کہ اس حادثہ میںکچھ دوسرے کانسٹیبل زخمی بھی ہوئے ہیںجنہیںعلاج کی غرض سے دواخانوں میںشریک کیا گیا ہے ۔