اے پی پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات ملتوی

   

نئی تاریخ کا 22 اکٹوبر کو اعلان ، نرسیس کی تربیت کیلئے یادداشت مفاہمت
حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریاست میں مختلف محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے اکٹوبر اور ماہ نومبر میں منعقد کئے جانے والا مینس امتحانات کو ملتوی کردینے کا آج فیصلہ کیا ۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انتظامی نظم و نسق کی بعض وجوہات کے پیش نظر جاریہ و آئندہ ماہ میں منعقد کئے جانے والے ا متحانات کو ملتوی کردینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مذکورہ ٹسٹوں کے انعقاد سے متعلق تاریخوں کا جاریہ 22 اکٹوبر کو اعلان کیا جائے گا ۔ ریاستی محکمہ جنگلات میں فارسٹ رینج آفیسر ، گزیٹیڈ جائیدادیں ہال ٹکٹس لکچررس نان گزیٹیڈ جائیدادیں ، ڈگری کالج لیکچررس کی جائیدادوں سے متعلق امتحانات کو ملتوی کیا گیا ۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ بیرونی ممالک میں تجربہ کار نرسیس کی بہت ہی زیادہ ضرورت اور مانگ پائے جانے کے پیش نظر یہاں کے نرسیس کو بہترین ٹریننگ دینے کیلئے آندھراپردیش اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اپنی رضامندی کے ذریعہ تمام تر اقدامات کرنے کا اظہار کیا ا ور اس کیلئے ہیلت ایجوکیشن انگلینڈ ( ایچ ای ای ) اوورسیز میان پاور کمپنی آف آندھراپردیش ( اوم کیاب ) کے اشتراک و حصہ داری کے ذریعہ ٹریننگ دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کی موجودگی میں ہیلت ایجوکیشن انگلینڈ ( ایچ ای ای ) کے نمائندوں نے آندھراپردیش اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن عہدیداروں نے آج مکمل طور پر معاہدات پر دستخط بھی کئے ۔