اے پی کابینہ کا اجلاس ، بعض اہم فیصلے

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش کابینہ نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے ۔حکومت نے ڈاکرا گروپ کی خواتین کے قرض کی چار اقساط میں معافی کا بھی فیصلہ کیا۔یہ وعدہ انتخابات سے پہلے کیاگیا تھا۔کابینہ نے 11ستمبر سے وائی ایس آر سپورٹ اسکیم کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا۔سمجھاجاتا ہے کہ اے پی کی کئی لاکھ ڈاکرا خواتین کو 27000کروڑ روپئے کا فائدہ آئندہ چار برسوں میں ہوگا۔دوسری طرف حکومت نے یکم ستمبر سے وائی ایس آرسمپورنا پوشن اسکیم کے آغاز کی بھی تیاری کی ہے ۔کابینہ نے اس اسکیم کے لئے ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔ساتھ ہی کابینہ نے وائی ایس آر ودیاکنوکا اسکیم کی بھی منظوری دی ہے جو وائی ایس آرکانگریس کی باوقار اسکیم ہے ۔کابینہ نے بی سی کارپوریشن کے قیام کے ساتھ ساتھ پنچایت راج میں 51ڈیویثرنل ڈیولپمنٹ آفیسرس کے عہدوں کو بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔