بابا کوعوام سے ہمدردی ہوتی توتیسری لہرکے مہلوکین کے اہل خانہ سے معافی مانگتے:اویسی

   

اگلے ماہ شروع ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی بیان بازی کا دور تیز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے یوپی حکومت اور ریاست کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی حکمراں بی جے پی مخالفین کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ یوپی انتخابات میں بھرپور کوشش کرنے والے اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اور ایم پی اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر سی ایم یوگی پر طنز کیاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بابا وزیراعلیٰ سے سابق وزیراعلیٰ کی طرف جارہے ہیں۔اویسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ اگر بابا کو ہمدردی ہوتی تو وہ دوسری لہر میں آکسیجن اور بستروں کی کمی کی وجہ سے مرنے والوں سے معافی مانگتے، بابا مجھے بتائیں کہ کتنے نئے اسپتال بنائے گئے؟کتنے ڈاکٹروں کی بھرتی ہوئی؟ انشاء اللہ بابا ایک وزیر اعلیٰ سے سابق وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں، انتخابی نتائج کے اعلان سے پہلے ہی ان کی پارٹی نے انہیں گورکھپور بھیج دیا ہے، انہوں نے کہاہے کہ اب یوگی کو وہیں رہنا چاہیے، آنے کی ضرورت نہیں ہے