بابری مسجد شہادت پر پوسٹرس، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد : /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) بابری مسجد کی شہادت کا انتقام لینے کے لئے دوکانات کے شٹرس پر تحریر کئے گئے میسیج پر چادر گھاٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل سدرشن گوڑ جو علاقہ میں پٹرولنگ کررہا تھا کہ سعیدآباد اجالے شاہ صاحبؒ عیدگاہ کے روبرو واقع نیاگرہ ڈیری فارم دوکان کے شٹرس پر ایک میسیج تحریر کیا گیا تھا جس میں ’’ یوم سیاہ پر آہ بابری مسجد بدلہ ابھی باقی ہے ‘‘ پائے جانے پر اس نے چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن سے تحریری شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے اس درخواست پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 153A اور 505(2) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ واضح رہے کہ /6 ڈسمبر 1992 ء میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا گیا تھا جس کے خلاف ملک بھر میں ابھی بھی یوم سیاہ منایا جاتا ہے ۔