بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بابو جگجیون رام کو ان کے 115 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک تحریک آزادی کے دوران اور آزادی کے بعد ان کی نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ مودی نے ٹویٹ کیا ‘‘بابو جگ جیون رام جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہمارا ملک تحریک آزادی کے دوران اور آزادی کے بعد ان کی نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان کی انتظامی ذہانت اور غریبوں کی بہتری کے لیے ان کی فکر کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے ۔