بارش کے موسم میں چند احتیاطی تدابیر ناگزیر

   

حیدرآباد ۔ تقریباً 21 دن کے طویل انتظار کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موسم کی پہلی برسات ہوئی جس کے بعد عوام جو جھلسادینے والی گرمی سے راحت ملی ہے ۔جنوب ہندوستان کی ریاستوں کے علاوہ شمالی ہندوستان میں بھی مانسون زور پکڑنے لگا ہے اور اب چند مہینوں تک برسات کا موسم رہے گا جو اپنے ساتھ چند امراض اور مسائل بھی لائے گا ۔
بارش میں پیدل چلنے سے گریز: بارش کے پانی میں چلنے سے فنگل انفیکشن ہو سکتا ہے۔ بارش میں چہل قدمی کرنا یا پانی میں چھلانگ لگانا اچھا لگتا ہے۔ تاہم برسات کے موسم کے دوران سڑک پرکھڑے پانی سے دور رہنا بھی احتیاط میں شامل ہے۔ پانی کے یہ عارضی تالاب بظاہر صاف نظر آتے ہیں لیکن ان میں بہت سے بیکٹیریا ہوتے ہیں، جو متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ ذیابیطس میں مبتلا افرادکو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔ اگر آپ کے پاس اپنے گھر یا کام کی جگہ پر جانے کے لیے پانی میں قدم رکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، تو اپنے پیروں کو صابن اور صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے علاوہ گیلے موزے یا گیلے جوتے نہ پہنیں کیونکہ ان میں ممکنہ طور پر تمام قسم کے جراثیم ہوں گے۔ بند یا ربڑکے جوتے پہننا بھی محفوظ رہنے کی تجاویز میں سے ایک ہے۔
مچھروں سے بچیں: مچھر ٹھہرے ہوئے پانی میں انڈے دیتے ہیں، اس طرح مانسون ان پریشان کن کیڑوں کی افزائش نسل کا بہترین موسم بنتا ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظرکہ وہ ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے ساتھ دیگر بیماریوں کو بھی منتقل کر سکتے ہیں، آپ کو کیڑوں کو دور رکھنے کے لیے مچھروں کو بھگانے والے الیکٹرانک یا کوائل جلانے پر غورکرنا چاہیے۔ کیڑوں کو بھگانے والے سپرے بھی عمدہ کام کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ فل آستینکی قمیص پہنیں اور اگر ممکن ہو تو باہر بیٹھنے سے گریزکریں۔ کھڑکیوں پر مچھر مار اسکرین لگانا اور اپنے بسترکے اردگرد مچھر دانی کا استعمال برسات کے موسم میں حفاظتی احتیاطی تدابیر میں شامل ہیں، جو آپ اور آپ کے خاندان کو صحت مند رکھیں گے۔
گاڑی آہستہ اور احتیاط سے چلائیں: مانسون کے موسم میں سڑکوں پر حادثات کافی عام ہیں، اسی لیے ڈرائیوروں کو اس موسم میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ گیلے ٹریک پر پھسلن ہوسکتی ہے، اس لیے تیز رفتاری اور ٹیل گیٹنگ (آگے کی گاڑی کے انتہائی قریب چلنے) سے گریزکرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے پیچھے گاڑی ٹیل گیٹ کر رہی ہے تو دونوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھنا یقینی بنائیں۔ کوئی بھی اچانک موڑکاٹنے سے بھی گریز کریں۔ بارش کے دوران موٹرسائیکل چلانے سے ہوشیار رہیں کیونکہ وہ گیلی سڑکوں پر آسانی سے پھسل کر گرتے ہیں۔ اگر آپ کار چلاتے ہیں تو اپنے اردگرد بائیک چلانے والوں سے ہوشیار رہیں۔
الیکٹرانک آلات کو ان پلگ کریں: اگر آپ جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں سیلاب کا خطرہ ہے تو تمام الیکٹرانک آلات بند کر کر دیں۔ بارش کے موسم میں برقی حفاظتی نکات میں سے ایک بجلی کے تاروں کو نہ چھونے کے علاوہ شدید بارش کے دوران الیکٹرانک آلات کو ان پلگ کرنا ہے۔ اس کی وجہ وولٹیج کا اتار چڑھاؤ اور لوڈشیڈنگ ہے۔ انتہائی زیادہ یا کم وولٹیج ممکنہ طور پر آپ کے مہنگے آلات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔کہنے کی ضرورت نہیں، ان کی مرمت یقینی طور پر آپ کیجیپ پر دباؤ ڈالے گی۔ اگر آپ کی وائرنگ فضا میں نمی یا بارش کے پانی کی وجہ سے گیلی ہو جاتی ہے تو کسی کے لیے بھی ان آلات کو چھونا خطرناک ہو سکتا ہے۔