باسرٹریپل آئی ٹی میں طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد 16اپریل (یو این آئی) باسرٹریپل آئی ٹی میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت سدی پیٹ کے ساکن اروند کے طورپر کی گئی ہے جو پی یو سی کا طالب علم تھا۔منگل کو اس نے ہاسٹل میں اپنے کمرہ میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ۔