باپ پر بیٹی کے جنسی استحصال کا الزام

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) کمسن بچی پروالد کے جنسی استحصال کے خلاف لڑکی کی والدہ نے پولیس میں شکایت کردی۔ نریڈ میڈ پولیس حدود میں یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دوارکا نگر علاقہ کا ساکن راجیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے ، اس کے خلاف اس کی بیوی میگھا نے نریڈ میڈ پولیس میں شکایت کردی۔ اس خاتون کا شوہر پر سنگین الزام ہے کہ وہ اپنی 5 سالہ حقیقی بیٹی کا جنسی استحصال کررہا تھا اور یہ سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا۔ اپنی کمسن بچی پر جاری ظلم کو بالآخر برداشت نہ کرتے ہوئے خاتون نے نریڈ میڈ پولیس میں شکایت کردی۔