باپ کے سایہ سے محروم ہونہار بھائی بہن کو ایم بی بی ایس میں فری سیٹ ملنے پر امداد کی فراہمی

   

ور نگل : متحدہ ضلع ورنگل کے ملگ ضلع میں شبیر کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے مالک کا کورونا کے وقت انتقال ہوا جن کا نام شبیر تھا جن کی دو اولاد ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے جنہیں حال ہی میں ایم بی بی ایس میں فری سیٹ حاصل ہوئی ۔ مقامی افراد کی جانب سے ان دو بچوں کو مالی طور پر امداد فراہم کی گئی جو ناکافی تھا ۔ کانگریس صدر کمارا سوامی نے بھی اپنی جانب سے چند افراد سے مدد کروائی ۔ حیدرآباد کی رہنے والی ڈاکٹر رانی ریڈی نے ہونہاروں سے ملگ پہنچ کر مقامی رکن اسمبلی سیتکا کی موجودگی میں 50 ہزار روپئے کی مالی امداد فراہم کی ۔