بحریہ کا طیارہ مگ ۔29 گر کر تباہ

   

نئی دہلی : ہندوستانی بحریہ کا ایک ٹرینی طیارہ مِگ 29 کے بحیرہ عرب کے خطے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ایک سال میں مگ 29 طیارے کے گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔بحریہ ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ عرب کے اوپر مگ -29 ٹرینی طیارہ جمعرات کی شام تقریبا پانچ بجے گر کر تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک پائلٹ کا سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔