بحری جہاز سے 80 لاکھ ڈالرس کی حشیش برآمد

   

ریاض ۔ سعودی بحریہ کی اسپیشل فورس 150 نے ایک جہازکو روک کر تلاشی لی جس پر حشیش لدی ہوئی تھی۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی جنگی جہاز نے سمندر میں جہاز کو روک کر تلاشی لی تو اس سے1579 کلوگرام حشیش برآمد ہوئی جس کی لاگت 80 لاکھ ڈالرس ہے۔اسپیشل فورس کے کمانڈرسلیمان الفقیہ نے کہا کہ سعود ی بحریہ گہرے سمندر میں اسمگلنگ کی کئی کوششوں کو ناکام بنا چکی ہے اور یہ ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر میں جہازکو روک کر تلاشی لینے کی کارروائی فرانسیسی جنگی جہاز کے ذریعہ انجام دی گئی ہے۔ سعودی کمانڈر نے جنگی جہاز کے کمانڈ رکو کارروائی پر کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔یادر ہے کہ سعودی عرب میں منشیات کے خلاف سخت قوانین ہیں اور اس پر سختی سے عمل آوری کیلئے حکام کافی سرگرم رہتے ہیں ۔