بدنام زمانہ روڈی شیٹر گرفتار

   

حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس نے ایک بدنام زمانہ روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 39 سالہ عابد بن خالد عرف عابد کو گرفتار کرلیا جو منگل پاٹ سیتارام پیٹ علاقہ کا ساکن ہے۔ اس روڈی شیٹر کے خلاف ایک خاتون نے جو اس کی بیوی بتائی گئی ہے۔ میرپیٹ پولیس سے شکایت کی تھی یکم اپریل 2022 ء کے دن شکایت گذار خاتون اور خالد کی شادی ہوئی تھی اور خاتون اپنی دو بہنوں اور ایک بھائی کے ہمراہ خالد کے ساتھ ننداناونم علاقہ میں رہتی تھی۔ ایک ماہ قبل خالد نے شکایت گذار خاتون کی بہن سے بدسلوکی کی جس کے بعد اس کی بہن چلی گئی تھی۔ خاتون نے بہن کو تلاش کرتے ہوئے مکان واپس لے آئی۔ 21 جولائی کی رات عابد بن خالد نے دوبارہ اس لڑکی کے ساتھ مبینہ دست درازی کی جب وہ سورہی تھی۔ 25 جولائی کے دن خالد نے گلے پر چھرا رکھتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور فرار ہوگیا۔ شکایت کے بعد پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے خالد کو آج گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے موٹر سیکل، دو سیل فون، خنجر و دیگر اشیاء ضبط کرلئے۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے خالد کے خلاف دو مرتبہ پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا۔ ع