برازیل، خواتین کے ملبوسات کی دکان میں مردوں کے داخلے پر پابندی

   

برازیلیہ : برازیل میں موجود خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان پر ملازمین اور گاہکوں کو ہراساں کرنے کے واقعات سے تنگ آ کرایک دکان مالک نے اسٹور پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برازیل میں سات لاکھ آبادی والے شہر ساؤ پالو کے ایک شاپنگ مال میں ماڈل اور کاروباری شخصیت اینڈریا کوسٹا نے اپنی دکان کی کھڑکی پر ایک پوسٹر لگایا ہے جس پر درج ہے ’کسی بھی مرد کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے مگر آپ اپنا پالتو جانور لا سکتے ہیں۔‘ایندڑیا کوسٹا نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مردوں کی جانب سے ملازمین اور خواتین کسٹمر پر کیے جانے والے نازیبا تبصروں اور ہراسانی کے ان گنت کے واقعات کے بعد لیا ہے۔