برطانوی وزیراعظم بریگزٹ پر کلیدی رائے دہی میں ناکام

   

لندن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی حکومت کو آج ایک اور جھٹکا لگا جبکہ ایم پیز نے رائے دہی کے ذریعہ اسے ایوان کی کارروائی کے اندرون 3 یوم اعلان کرنے پر مجبور کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں کیا اقدامات کرنے والی ہے بشرطیکہ بریگزٹ معاملت کو پارلیمنٹ آئندہ ہفتے ممکنہ طور پر مسترد کردے۔ پیچیدہ ترمیم کو 308 ووٹوں سے منظور کیا گیا جبکہ مخالفت میں 297 ووٹ ڈالے گئے۔ ایک روز قبل ہی ایم پیز نے وزیراعظم تھریسامے کو جھٹکا دیا تھا جب انہوں نے بریگزٹ معاملت کو زک پہنچانے والی رائے دہی کی تھی۔