لندن: برطانیہ میں شدید برف باری کے باعث 3 روزہ وارننگ جاری کردی گئی ہے ، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہفتے سے پیر تک شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے ۔شدید برفباری، بارش، پھسلن، سیلاب، یخ بستہ درجہ حرارت کے باعث اسکول، سڑکیں بند، پروازوں اور ٹرینوں کا نظام متاثر ہوسکتا ہے ۔اس سے قبل بھی برطانیہ میں مسلسل تیز ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 100سے زائد پروازیں منسوخ کردی تھیں، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس کو بھی معطل کردیاگیا تھا۔اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ، ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں تیز ہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔