برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔ بستی میں برقی کی فکر کے دوران ٹرانسفارمر سے تار نکالنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا جو ٹرانسفارمر سے کیبل نکالنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ گچی باؤلی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ پرساد ہلاک ہوگا۔ پرساد پیشہ سے چوکیدار تھا جو مجید بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے ایک زور دار آواز کے بعد علاقہ کی برقی میں خلل پیدا ہوگیا اور آواز کا جائزہ لینے کے لئے بستی کے چند افراد جمع ہوئے جن میں پرساد بھی شامل تھا۔ ٹرانسفارمر پر کیبل تار کو گرا دیکھ کر پرساد نے اسے نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر وہ فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔