بلاول بھٹو کا دورۂ جاپان

   

اسلام آباد : وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر آج سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی جاپان میں ممتاز کاروباری اداروں کے سینئر عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
عمران خاں میری وجہ سے
وزیر اعظم بنے : میانداد کا دعوی
کراچی : کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔ یہ دعوی انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا،جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا، میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔