بلدیہ کی گاڑی کے حادثہ میں کمسن کی موت

   

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بلدیہ کی گاڑی نے ایک کمسن کو روند دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ راکیش جو کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ کے ساکن سوامی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ سوامی اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن سے متصل فٹ پاتھ پر رہتا تھا کل بلدیہ کی ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر یہ لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

تلگو اداکار ایرپورٹ پرگرفتار
حیدرآباد،3 جولائی(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر تلگو فلم اداکار ایس شیواجی کو گرفتارکرلیا گیا۔ اداکار، دھوکہ دہی معاملہ میں ملوث ہے ۔ سائبرآباد کرائم پولیس کی جانب سے اس کے خلاف دھوکہ دہی اور فوجداری معاملہ درج کرنے کے بعد سے وہ مفرور تھا۔یہ معاملہ چند ہفتے پہلے درج کیاگیا تھا۔ شیواجی، اس معاملہ میں کئی مرتبہ نوٹس جاری کرنے کے باوجود جانچ عہدیدار کے روبرو حاضر نہیں ہوا تھا۔