بلدیہ کے نتائج۔ ٹی آر ایس کے ٹکٹ فتح حاصل کرنے والے مسلم کارپوریٹرس

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی (ٹی آر ایس)مذکورہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد 2020انتخابات میں 55سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کے ساتھ سب بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے ائی ہے۔ مذکورہ جیت حاصل کرنے والوں میں چار مسلمان ہیں۔

درج ذیل وہ امیدوار ہیں جنھوں نے جیت حاصل کی ہے۔ بلدی حلقہ 103بوراہ بنڈہ سے محمد بابا فصیح الدین‘ بلدی حلقہ 104کونڈا پور سے شیخ حمید‘ بلدی حلقہ 116اللہ پور سے صبیحہ بیگم‘ بلدی حلقہ چنتل سے رشیدہ بیگم وہ مسلم امیدوار ہیں جنھوں نے پارٹی کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی ہے۔اس الیکشن میں بی جے پی نے کانٹے کی ٹکر دیتے ہوئے 48سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

وہیں اسدالدین اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم 44اور کانگریس پارٹی نے دو سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ گریٹرحیدرآباد کے 150میں سے 149بلدی حلقہ جات پرنتائج کا اعلان کردیاگیاہے جبکہ نریڈمیٹ ڈویثرن کے نتائج کو روک دیاگیاہے۔

مذکورہ انتخابات میں پارٹی کے مظاہرے پر بی جے پی قائدین کافی خوش ہیں۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کیاکے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کے ”تاریخی نتائج“ برامد ہوئے ہیں اور یہ دیکھاتا ہے کہ لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ترقی او رحکمرانی کے ماڈل پر بھروسہ جتایاہے۔

ٹی آر ایس پارٹی کو چٹکی لیتے ہوئے نڈا نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ چندرشیکھر راؤ کی”بدعنوان حکومت کوگڈ بائے“ کہیں گے۔ یکم ڈسمبر کے روز جی ایچ ایم سی انتخابات میں 150وارڈس پر رائے دہی کرائی گئی تھی۔