بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ بنڈلہ گوڑہ پولیس کے مطابق 57 سالہ شخص پرتھوی راج جو پیشہ سے میستری تھا کرانتی نگر کرمن گھاٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پرتھوی راج بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ میں کام کے دوران عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
انجینئرنگ طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر مصروفیت سے ڈانٹ ڈپٹ کا شکار ایک انجینئرنگ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ عمارت کی 10 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر 17 سالہ این وی پرینیتا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پرنیتا شیخ پیٹ علاقہ میں واقع انجینئرنگ کالج کی طالبہ تھی جو گیالکسی اپارٹمنٹ کنڈاپور علاقہ کے ساکن شخص وینکٹا راملو کی بیٹی تھی۔ پرنیتا اکثر انسٹاگرام اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مصروف رہتی تھی۔ اس لڑکی کو اس کے والدین اور افراد خاندان نے کافی مرتبہ تاکید کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہے، اس بات پر ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع