بلنکن کی کروکس ہال پر حملہ کی مذمت

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انٹونی بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اس خوفناک واقعے پر سوگ منانے والے روسی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔بلنکن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ ماسکو میں مہلک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔یاد رہے کہ 22 مارچ کی شام کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی جانب سے ایک دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔حملہ آوروں نے ہال میں خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند گولی باری کی۔عمارت کی چھت پر آگ بھڑک اٹھی جہاں کنسرٹ ہال واقع ہے اور کچھ دیر بعد چھت گر گئی۔روسی حکام نے اعلان کیا کہ حملے میں 133 افراد ہلاک ہوئے، اس واقعے میں 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہیدوسری جانب روس نے اعلان کیا ہیکہ حملہ کرنے والے 4 دہشت گردوں سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔